مودی اور براہمداغ کے خلاف بلوچ سڑکوں پر نکل آئے، ڈیرہ بگٹی میں دھرنا

مودی اور براہمداغ کے خلاف بلوچ سڑکوں پر نکل آئے، ڈیرہ بگٹی میں دھرنا
مودی اور براہمداغ کے خلاف بلوچ سڑکوں پر نکل آئے، ڈیرہ بگٹی میں دھرنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سب سے بڑے غدار براہمداغ بگٹی اور اس کی ڈوریان ہلانے والے مودی کے خلاف بلوچ قوم سڑکوں پر نکل آئی اور ڈیرہ بگٹی کے پاکستان چوک پر مودی کے لے پالک کے خلاف دھرنا دے دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں غدار وطن براہمداغ بگٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرے کے شرکابراہمداغ بگٹی کے چچا زاد بھائی نے اس سے اظہار لا تعلقی کیا اور سڑک پر اس کے پتلے بھی نذر آتش کیے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مودی کے لے پالک براہمداغ کا بلوچ قوم سے کوئی تعلق نہیں ، وہ بلوچ قوم کا قاتل ہے۔ وہ پاکستان مخالف طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔


واضح رہے کہ کچھ روز پہلے سوئٹزر لینڈ میں مقیم براہمداغ بگٹی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ شراب کے جام لڑھکاتا نظر آرہا ہے، اور آج کا مظاہرہ بھی اسی ویڈیو کے منظر عام پرآنے کے بعد کیا گیا ہے۔