ایل آر ایچ میں مریضہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش، ایم آر آئی ٹیکنیشن گرفتار

ایل آر ایچ میں مریضہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش، ایم آر آئی ٹیکنیشن گرفتار
ایل آر ایچ میں مریضہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش، ایم آر آئی ٹیکنیشن گرفتار

  


پشاور(ویب ڈیسک) صوبے کے سب سے بڑے طبی مرکز لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بٹ خیلہ سے علاج معالجے کی غرض سے آنے والی خاتون مریضہ نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کی کوشش ناکام بنادی۔ مریضہ کے لواحقین کی شدید ہنگامہ آرائی پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ار کشیدہ حالات پر قابو پاتے ہوئے ایم آر آئی ٹیکنیشن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان نے بتایا کہ گزشتہ روز بٹ خیلہ سے صائمہ نامی مریضہ کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال علاج معالجے کی غرض سے لایا گیا تھا جہاں ایم آر آئی ٹیکنیشن عزت خان نے مبینہ طور پر اس کی عزت پر ہاتھ ڈالا جس پر مریضہ اور اس کے لوحقین سراپا احتجاج بن گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کشیدہ حالات پر قابو پاتے ہوئے ٹیکنیشن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ مزید تفتیش کیلئے ٹیم تشکیل دے کر رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

17 سالہ لڑکی کا 5افراد کی جانب سے گینگ ریپ، تھوڑے دن بعد گھر کے باہر چہل قدمی کررہی تھی کہ 2 رکشہ ڈرائیوروں نے گھیرلیا اور پھر۔۔۔ ایسی شرمناک ترین خبر آگئی کہ انسان کانپ اُٹھے

مزید : پشاور


loading...