پاکستان کیخلاف زہر اگلنے والے رشی کپور نے اب خواتین کرکٹ ٹیم کے بارے میں ایسی شرمناک ترین بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

پاکستان کیخلاف زہر اگلنے والے رشی کپور نے اب خواتین کرکٹ ٹیم کے بارے میں ایسی ...
پاکستان کیخلاف زہر اگلنے والے رشی کپور نے اب خواتین کرکٹ ٹیم کے بارے میں ایسی شرمناک ترین بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے سابق بھارتی لیجنڈ اداکار رشی کپور خواتین کرکٹ ٹیم کیخلاف بیان بازی پر نئے تنازع کا شکار ہوگئے ۔

”تفصیلات کے مطابق وویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بھارتی ٹیم کی جیت کیلئے پرعزم رشی کپورکے ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں 2002ءکے دوران لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ میں” ناٹ ویسٹ سیریز“ کے فائنل میں انگلینڈ کو ہرانے کے بعد سارو گنگولی کی اس حرکت کا تذکرہ کیا جس میں گنگولی نے اپنی شرٹ اتار کر جیت کا جشن منایا تھا ۔

رشی کپور نے اپنی خواہش کو انگلینڈ اور بھارت کی وویمنز کرکٹ ٹیموں کے فائنل میچ سے جوڑتے ہوئے حالیہ ٹویٹ میں لکھ دیا کہ وہ لارڈز گراﺅنڈ میں سارو گنگولی کے اس انداز یعنی شرٹ اتار کے فتح کا جشن منانے کے واقع کوآج دوبارہ دہرائے جانے کے منتظر ہیں ۔


لیجنڈ اداکار کی اس بےہودہ خواہش نے سوشل میڈیا پر کرکٹ فینز کو آگ بگولہ کر دیا جنہوں نے رشی کپور پر تنقید شروع کر دی جس پر انہیں مجبوراُُ وضاحت پیش کرنا پڑ گئی ۔رشی کپور نے اپنے وضاحتی ٹویٹ میں لکھا کہ میں نے کیا غلط کہہ دیا ؟ میں نے یہ نہیں کہا کہ کسی خاتون کھلاڑی کو ایسا کرنا چاہیے بلکہ صرف یہ کہا کہ سارو گنگولی کو آج دوبارہ وہی انداز دہرانا چاہیے ۔”میرے عزیز آپ لوگوں کو غلط فہمی ہوئی ہے“۔

رشی کپور کے متنازع بیان کو ایک شہری نے منافقت پر مبنی قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ اقربا پروری کا اثر ہے۔” کرکٹ فین نے رشی کپور کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”آپ خود سے پوچھیں کہ آیا یہ اس قسم کی بیہودہ خواہش کا اظہار کرنے کا درست وقت ہے؟“
ایک بھارتی نوجوان نے اپنے ٹویٹ میں رشی کپور پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آج آپ اپنے خوش و حواس میں نہیں لگ رہے ۔ ٹویٹر صارفین نے رشی کپور پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اس قسم کا متنازع بیان نشہ کی حالت میں دیا ہے ۔

مزید :

تفریح -