وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان پنجاب ہاﺅس پہنچ گئے

وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان پنجاب ہاﺅس پہنچ گئے
وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان پنجاب ہاﺅس پہنچ گئے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی  وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان پنجاب ہاﺅس پہنچ گئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاناما کیس کے حوالے سے حکمت عملی پر وزیر اعظم نوازشریف سے ناراض وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان پنجاب ہاﺅس اسلام آباد پہنچ گئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کی آج کوئی خاص سرکاری مصروفیات نہیں ہیں تاہم وہ اپنے چند دفتری امور نمٹانے کیلئے پنجاب ہاﺅس پہنچے ہیں جہاں انہوں نے آج شام پانچ بجے اہم پریس کانفرنس بھی کرنا ہے۔

وزیر داخلہ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرنا تھی مگر کمر میں تکلیف کے باعث ان کی پریس کانفرنس ملتوی کر دی گئی تھی جو آج شام پانج بجے ہو گی۔چودھری نثار کی پریس کانفرنس میں بہت سے اہم اعلانات سامنے آنے کی پیشن گوئیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

مزید : قومی


loading...