نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں،اقتدار سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ کا کندھا استعمال کیا جا رہا ہے،رانا ثنا

نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں،اقتدار سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ کا ...
نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں،اقتدار سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ کا کندھا استعمال کیا جا رہا ہے،رانا ثنا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا ہے غیرجمہوری اور غیر آئینی طریقے سے حکومت کو ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،نوازشریف کو غیر جمہوری طریقوں سے ہٹایا گیا تو عوام قبول نہیں کرینگے۔ کسی ایک منصوبے میں وزیراعظم پر کرپشن کا الزام نہیں لگا،4 سال میں کوئی کرپشن ہوئی ہے تو سامنے لائی جائے ، 40 سال پہلے کی بات کیوں نکالی جا رہی ہے وہ بھی کاروبار کی اورکڑی سے کڑی جوڑ کر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر قانون کا کہناتھا سیاسی عدم استحکام پیدا ہوا تو عوام بھگتیں گے عمران خان کی اولاد بھی ملک میں نہیں ہے ، عمران خان کے احتساب کی باری آئی توکہتے ہیں ریکارڈ نہیں،کیا ملک کے آئین و قانون کو صرف نواز شریف کیلئے استعمال ہونا ہے،جو دھرنا ون اور ٹو کے مقاصد حاصل نہیں کر سکے وہ سپریم کورٹ کاکندھا استعمال کر نے کی کوشش کر رہے ہیں جاوید ہاشمی جو کہہ رہے ہیں کیا یہ کسی کو سنائی نہیںدے رہی ،انہوںنے کہامیاں شریف جب تک زندہ رہے اپنے کاروبار کو خود دیکھتے رہے، کچھ بیرونی قوتیں ملک کو غیر مستحکم کرناچاہتی ہیں بعض اوقات کسی اور کو آلہ کار بنا کر آگے بڑھایا جاتا ہے ڈکٹیٹر 58 ٹوبی کے ذریعے اقتدار پر قابض ہوتے تھے اب سپریم کورٹ کا کندھا استعمال کیا جا رہا ہے انہوں نے کہابتایا جائے کہاں کرپشن کھائی اور کہاں ہے ،موٹروے کے دستاویزات موجود ہیں کمیشن اور ککس بیک کا بتاﺅ،پاکستان مخالف قوتیں سیاسی استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں،نوازشریف ملک سے اندھیرے دور کرنے کیلئے کوشاں ہیں، 1999 میں ملک میں لوڈشیڈنگ کا نام نہیں تھا آج پھر سب کہہ رہے ہیں کہ پاکستان معاشی دھماکا کرنے جا رہا ہے نوازشریف نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردی پر کاری ضرب لگائی مخالفین کو پتہ ہے الیکشن میں شکست دینا مشکل ہے وزیراعظم عوام کی عدالت میں جواب دیں گے۔صوبائی وزیر قانون نے کہا کیاایک وزیراعلیٰ کے دوسرے صوبے پر حملے کا نوٹس لیا گیاکیا یہ بغاوت نہیں 62 اور 63 صرف نوازشریف کیلئے ہے ،راناثنانے کہا ایسے ایسے لوگ سپریم کورٹ پہنچ جاتے ہیں جن سے چلا نہیں جاتا ،سپریم کورٹ کے ججز بہترین انسان اور معاملہ فہم لوگ ہیں،سپریم کورٹ کے ججزسے امیدہے وہ مخالفین کی سازشوں کوناکام بنا دیں گے۔

مزید : لاہور


loading...