اگر آپ تھانے جاتے ہیں تو پولیس اہلکار کن چیزوں کا نام لے کر آپ سے پیسے لوٹتے ہیں اور ان سے کیسے بچا سکتا ہے؟ جانئے وہ باتیں جو سب کو معلوم ہونی چاہئیں

اگر آپ تھانے جاتے ہیں تو پولیس اہلکار کن چیزوں کا نام لے کر آپ سے پیسے لوٹتے ...
اگر آپ تھانے جاتے ہیں تو پولیس اہلکار کن چیزوں کا نام لے کر آپ سے پیسے لوٹتے ہیں اور ان سے کیسے بچا سکتا ہے؟ جانئے وہ باتیں جو سب کو معلوم ہونی چاہئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) ریجنل پولیس آفیسر ( آر پی او ) ملتان سلطان اعظم تیموری نے کرپشن کے خلاف سوشل میڈیا پر آگہی مہم کا آغاز کردیا۔ آر پی او کے آفیشل فیس بک پیج پر اس سلسلے میں براﺅشرز شیئر کیے جا رہے ہیں جس میں عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی فعل کیلئے پولیس اہلکاروں کو ادائیگی نہ کرے۔
آر پی او ملتان کے فیس بک پیج پر شیئر کیے گئے آگہی براﺅشرز میں عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کو چالان کے پیسوں کی ادائیگی نہ کریں بلکہ خود چالان کی رقم بینک میں براہ راست جمع کرائیں۔اسی طرح پنجاب پولیس کے حوالے سے عوام کو آگاہی دی گئی ہے کہ ایف آئی آر، درخواست، تفتیش، پولیس ویری فکیشن ، کاغذ کی نقل یا ریڈ کے سلسلہ میں کسی پولیس اہلکار کو پٹرول کے پیسے نہ دیں۔آر پی او کی جانب سے دو مختلف نمبرز بھی شیئر کیے گئے ہیں جن پر ایس ایم ایس یا کال کرکے کرپٹ اہلکاروں کی شکایت درج کرائی جا سکتی ہے۔

مزید :

ملتان -