ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف درخواست کی سماعت 20ستمبر تک ملتوی کر دی

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف درخواست کی سماعت ...
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف درخواست کی سماعت 20ستمبر تک ملتوی کر دی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی سماعت 20ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

جیو نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے عمران خان کیخلا ف جہلم اور ساہیوال میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواست کی سماعت کی جہاںعمران خان کی جانب سے وکیل سید علی بخاری پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ضابطہ اخلاق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے اس لئے معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وکیل کے دلائل کے بعد سماعت 20 ستمبر تک کے لئے ملتوی کردی۔عمران خان نے جہلم اور ساہیوال میں ضمنی انتخابات کے دوران جلسہ کیا تھا جن کے خلاف آر اوز کی رپورٹ پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تھا۔

مزید : قومی


loading...