ملتان ہائیکورٹ ، سینئر جج قاسم خان اور صدر ہائیکورٹ بار شیر زمان میں تلخ کلامی،وکلاکا احتجاج
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان ہائیکورٹ بنچ میں وہاڑی چوک پرتعمیرات گرانے کے کیس کی سماعت، سینئر جج قاسم خان اور صدر ہائیکورٹ بار شیر زمان میں تلخ کلامی ہو گئی،تفصیلات کے مطابق ملتان ہائیکورٹ بنچ میں وہاڑی چوک پرتعمیرات گرانے کے کیس کی سماعت ہوئی تو کمرہ عدالت میں رش ہونے پر جج نے شیرزمان کوباہر جانے کا کہاتوتلخ کلامی ہوگئی، واقعے کےخلاف وکلا نے احتجاجی ریلی نکالی اور کل عدالتی امورکے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ہنگامہ آرائی کے بعدجسٹس قاسم علی خان کمرہ عدالت چھوڑ کر چلے گئے۔