19کھلاڑیوں کو زخمی کرنے کا اعزاز شعیب اختر کے نام

19کھلاڑیوں کو زخمی کرنے کا اعزاز شعیب اختر کے نام
19کھلاڑیوں کو زخمی کرنے کا اعزاز شعیب اختر کے نام

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کیا آپ اس حقیقت سے واقف ہیں کہ وہ کونسا بالر ہے جس نے اپنی تباہ کن گیندوں سے سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو زخمی کر کے گراﺅنڈ سے باہر بھیجا ؟تو جان لیں کہ یہ اعزاز پاکستان کے سابق مایہ نا ز بالر شعیب اختر کو حاصل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس کے لقب سے مقبول ہونے والے پاکستان کے سابق بالر شعیب اختر اپنی تباہ کن گیند بازی کی وجہ سے 19کھلاڑیوں کو زخمی کر کے میدان سے باہر بھیج چکے ہیں ۔ 

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں سمیت دیگر ممالک کے 19کھلاڑیوں کو اپنی تیز رفتار گیندوں سے زخمی کرنے والے شعیب اختر دنیا کے واحد بالر ہیں جنہوں نے دنیا کرکٹ کی تاریخ میں اتنے کھلاڑیوں کو زخمی کر کے میدان سے باہر بھیجا ۔

شعیب اختر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ انہوں نے کبھی اپنے اس اعزا ز پر مسرت کا اظہار نہیں کیا مگر یہ ایک حقیقت ہے جسے جھٹلایا نہیں جا سکتا۔کرکٹ فینز اور شعیب اختر کے چاہنے والوں نے بھی اپنے لیجنڈ بالر کے اس شاندار اعزاز پر خوشی کا اظہار کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ تیز گیند بازی کی وجہ سے دنیا کے بڑے بڑے کھلاڑی شعیب اختر کا سامنا کرنے سے گھبراتے تھے۔

مزید : کھیل


loading...