جاوید چوہدری اور غریدہ فاروقی کے عمران خان پر تنقید کرنے پر احمد شہزاد ناراض ہوئے جس پر ان کے خلاف ویڈیو بنائی گئی: عامر لیاقت

جاوید چوہدری اور غریدہ فاروقی کے عمران خان پر تنقید کرنے پر احمد شہزاد ناراض ...
جاوید چوہدری اور غریدہ فاروقی کے عمران خان پر تنقید کرنے پر احمد شہزاد ناراض ہوئے جس پر ان کے خلاف ویڈیو بنائی گئی: عامر لیاقت

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم ہاﺅس میں قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیے جانے والے استقبالیہ میں جاوید چوہدری اور غریدہ فاروقی عمران خان کی برائی کر رہے تھے جس کی وجہ سے احمد شہزاد انہیں چھوڑ کر چلے گئے جس کا انہیں غصہ تھا اور اسی لیے دونوں نے احمد شہزاد پر تنقید کی اور ان کے خلاف ویڈیو بھی بنائی گئی۔

نجی ٹی وی بول نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ چیمپیئنز ٹرافی 2017 جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو نواز شریف نے وزیر اعظم ہاﺅس بلایا اور انہیں استقبالیہ دیا۔ اس موقع پر وہاں کچھ لوگ باتیں کر رہے تھے جن میں احمد شہزاد، جاوید چوہدری اور غریدہ فاروقی بھی شامل تھی۔ اس موقع پر جاوید چوہدری اور غریدہ فاروقی عمران خان کی برائیاں کر رہے تھے تو احمد شہزاد نے کہا کہ عمران خان ایک کھلاڑی ہیں انہیں اس کا کریڈٹ تو دیں جس پر انہوں نے عمران خان کی مزید بھد اڑانا شروع کردی جس پر احمد شہزاد وہاں سے اٹھ کر چلے گئے۔

عامر لیاقت نے دعویٰ کیا کہ جاوید چوہدری اور غریدہ فاروقی نے احمد شہزاد کے خلاف اسی بات کا غصہ ذہن میں رکھا اور پہلے جاوید چوہدری نے بے وجہ احمد شہزاد کے خلاف ویڈیو بنائی، اس کے بعد غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کردیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز پہلے جاوید چوہدری نے اپنے پروگرام میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے پاناما کیس پر محنت کی ہے اس لیے احتیاط کریں کہ کہیں اس کیس کی ٹرافی کوئی اور نہ اچکے لے ۔ انہوں نے اس دوران احمد شہزاد پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا تھا کہ احمد شہزاد نے چیمپینز ٹرافی کے دوران صرف ایک میچ کھیلا اور ٹیم سے باہر ہو گئے لیکن وہ ہر تقریب میں آگے آگے نظر آتے ہیں۔

مزید : کھیل


loading...