بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا، غیر ملکی فنڈنگ کے الزام میں حریت رہنما سید علی گیلانی کے داماد سمیت 7 گرفتار

بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا، غیر ملکی فنڈنگ کے الزام میں حریت رہنما ...
بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا، غیر ملکی فنڈنگ کے الزام میں حریت رہنما سید علی گیلانی کے داماد سمیت 7 گرفتار

  


سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے بازنہ آیا،مقبوضہ وادی میں بربریت اور مظالم جاری ہیں،قابض انتظامیہ نے تحریک آزادی کے7 کارکنوں کوغیرملکی فنڈنگ کاالزام میں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔پرامن کشمیریوں پر آنسو گیس کی شیلنگ ، پیلٹ گن کااستعمال اور دیگر واقعات تو عام ہیں اب بھارتی انتظامیہ نے کشمیریوں کی حق خودارادیت تحریک کو کچلنے کیلئے مختلف حربے استعمال کرناشروع کر دیئے ہیں۔وادی مقبوضہ پر قابض انتظامیہ نے تحریک آزادی کے کارکنوں کو غیر ملکی فنڈنگ کا الزام لگا کر گرفتار کرنا شروع کر دیاہے۔آج مقبوضہ وادی میں انتظامیہ نے کارروائی کرکے 7 کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ گرفتارحریت رہنماؤں میں سینئر رہنما سید علی گیلانی کے دامادبھی شامل ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...