وزیراعظم نواز شریف کل 3روزہ دورے پر مالدیپ روانہ ہو نگے

وزیراعظم نواز شریف کل 3روزہ دورے پر مالدیپ روانہ ہو نگے
وزیراعظم نواز شریف کل 3روزہ دورے پر مالدیپ روانہ ہو نگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایک طرف اس ہفتے پاناما کیس کا فیصلہ متوقع ہے تو دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف کل 3روزہ دورے پر مالدیپ روانہ ہو نگے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم کی دعوت دوروزہ دورے پر مالیپ جائیں گے جہاں وہ 25سے 27جولائی تک قیام کریں گے ۔وزیراعظم نواز شریف 26جولائی کو مالدیپ کی 52ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے ۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں پاناما ہنگامہ کا شور عروج پر ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ رواں ہفتے سپریم کورٹ اس کیس کا فیصلہ سنا دے گی جبکہ بڑے بڑے اپوزیشن کے سیاستدانوں اور صحافیوں کی طرف سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم پاناما کیس میں نا اہل ہو جائیں گے ۔
مزید خبریں :پاکستان کی معروف ترین اینکرپرسن نے کمسن گھریلو ملازمہ کے ساتھ ایسا سلو ک کردیا کہ آپ طیبہ تشدد کیس بھول جائیں گے ،ملزمہ کی والدہ کو دھمکیاں دینے کی کال ریکارڈنگ بھی سامنے آگئی

مزید :

قومی -اہم خبریں -