قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس ...
قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

  


قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور میں بچے اور بچیوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔جیو نیوز کے مطابق قصور میں چند ماہ کے دوران 8بچیوں اور 2بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا جس کے خلاف متاثرہ بچوں کے والدین اور علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور ریلی نکالی۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور میں کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او قصور سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ مجرموں کو بے نقاب کرتے ہوئے متاثرین کو ہر حال میں انصاف فراہم کیا جائے گا۔خیال رہے کہ قصور میں ستمبر 2015 کے دوران بچوں سے زیادتی کا اسکینڈل منظرعام پر آیا تھا جس کے دوران 280 سے زائد بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان کی جانب سے والدین کو بلیک میل کیا جارہا تھا۔

مزید خبریں :وزیراعظم نواز شریف کل 3روزہ دورے پر مالدیپ روانہ ہو نگے

مزید : قصور


loading...