لیگی ایم پی اے فرح منظور نے زہریلی گولیاں نگل لیں ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

لیگی ایم پی اے فرح منظور نے زہریلی گولیاں نگل لیں ، تشویشناک حالت میں ہسپتال ...
لیگی ایم پی اے فرح منظور نے زہریلی گولیاں نگل لیں ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

  


وہاڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ نواز کی رکن پنجاب اسمبلی فرح منظورنے زہریلیاں گولیاں نگل لیں جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق وہاڑی سے تعلق رکھنے والی مسلم لیگ نواز کی ایم پی اے فرخ منظور زہریلی گولیاں نگلنے سے بے ہوش ہو گئیں جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں نشتر ہسپتال ریفر کر دیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فرح منظور نے زہریلی چیز نگلی ہے جس کے بعد انکی حالت انتہائی تشویشناک ہے تاہم انکے رشتے داروں کا کہنا ہے کہ فرح منظور کا بلڈ پریشر ہائی ہونے سے حالت خراب ہوئی ہے۔ فرح منظور سپیشل سیٹ پر وہاڑی سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی ہیں ۔

مزید : ملتان /اہم خبریں


loading...