صوبائی حکومت وفاقی قانون کوتبدیل نہیں کرسکتی،احتساب بل پر گورنرکے اعتراضات برقرار،حکومت سندھ بھی ڈٹ گئی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی حکومت وفاقی قانون کوتبدیل نہیں کرسکتی،احتساب بل پر گورنرکے اعتراضات برقرار،حکومت سندھ بھی ڈٹ گئی،گورنر محمد زبیر نے سندھ حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے احتساب بل پر اعتراض برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے احتساب آرڈیننس وفاقی قانون کی حیثیت رکھتاہے،آرٹیکل 143کے تحت وفا ق کوصوبائی قانون پرفوقیت ہوتی ہے اورسپریم کورٹ بھی خیبرپختونخواکے احتساب قانون پرفیصلہ دے چکی ہے،اعتراضات کے باوجودحکومت سندھ نے پرانامسودہ ہی پیش کرنے کی ٹھان لی۔