خیبر پختونخوا حکومت کا اساتذہ کیلئے پروفیشنل کوالیفکیشن ختم کرنے کا فیصلہ،آئندہ عام گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس بھی اساتذہ بننے کے اہل ہونگے

خیبر پختونخوا حکومت کا اساتذہ کیلئے پروفیشنل کوالیفکیشن ختم کرنے کا ...
خیبر پختونخوا حکومت کا اساتذہ کیلئے پروفیشنل کوالیفکیشن ختم کرنے کا فیصلہ،آئندہ عام گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس بھی اساتذہ بننے کے اہل ہونگے

  


پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا حکومت کا اساتذہ کیلئے پروفیشنل کوالیفکیشن ختم کرنے کا فیصلہ،آئندہ عام گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس بھی اساتذہ بننے کے اہل ہونگے۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں محکمہ تعلیم خیبرپختونخواکی جانب سے اساتذہ کیلئے کی بھرتی کیلئے نئے قوانین مرتب کئے گئے،اجلاس میں اساتذہ کیلئے پروفیشنل کوالیفکیشن ختم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔سیکرٹری ایلیمنٹری ایجوکیشن فیصلہ قومی تعلیمی پالیسی 2009کو مدنظر رکھ کر کیا گیا اساتذہ کیلئے بی ایڈ اور ایم ایڈکی ڈگری لازمی نہیں ہو گی بلکہ محکمہ تعلیم خود نئے ساتذہ کو پروفیشنل کورسز کروائے گا۔

مزید : پشاور


loading...