وہ وقت تو آپ کو یاد ہو گا جب شاہد آفریدی نے پوری دنیا کے سامنے منہ سے بال ٹیمپرنگ کی تھی،میچ ختم ہونے کے بعد آفریدی کی بیٹی نے ان سے کیا بات کہی جان کر آپ مسکرا اٹھیں گے 

وہ وقت تو آپ کو یاد ہو گا جب شاہد آفریدی نے پوری دنیا کے سامنے منہ سے بال ...
 وہ وقت تو آپ کو یاد ہو گا جب شاہد آفریدی نے پوری دنیا کے سامنے منہ سے بال ٹیمپرنگ کی تھی،میچ ختم ہونے کے بعد آفریدی کی بیٹی نے ان سے کیا بات کہی جان کر آپ مسکرا اٹھیں گے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے 2010میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں منہ سے بال ٹیمپرنگ کر کے پور ی دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کرائی تھی ۔اس حوالے سے پہلی بار شاہد آفریدی کی بیٹی نے اپنے تاثرات کا اظہار کردیا ،ایسی بات بتا دی کہ آپ بھی مسکرا دیں گے۔
تفصیل کے مطابق 2010میں پرتھ کے گراﺅنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں شاہد آفریدی نے منہ سے بال ٹیمپرنگ کی تھی جس پر ملکی اور غیر ملکی میڈ یا نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا تھا ۔بو م بوم آفریدی کی اس حرکت پر آئی سی سی نے کارروائی کرتے ہوئے ان پر دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی پابندی بھی لگائی تھی ۔اب پہلی بار اس حوالے سے شاہد آفریدی کی بیٹی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کی اسپیشل ڈاکیو منٹر ی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران ٹی وی پر عجیب چیز دیکھی کہ با با گیند کھا رہے ہیں ،میچ ختم ہونے کے بعد میں نے بابا سے کہا کہ آپ کو گیند کھانے کی کیا ضرورت تھی ،اس سے اچھا آپ سیب کھالیتے ۔ سٹار آل راﺅنڈر کی بیٹی قصہ سناتے ہوئے اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکی ۔
مزید خبریں :نواز شریف ملک کے ساتھ مخلص ہیں ،عمران خان مزید کام کریں تاکہ لوگ انہیں محب وطن کہہ کر وزیر اعظم بنانے کی بات کریں :شاہد آفریدی

مزید :

کھیل -