ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکہ ،فوج بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی

ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکہ ،فوج بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی
ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکہ ،فوج بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ارفع کریم ٹاور کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 15افراد جاںبحق جبکہ 20سے زائد زخمی ہو ئے ہیں ۔دھماکے کے فوری بعد پاک فوج نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔جائے وقوعہ پر رینجرز کے کمانڈو ز اور پولیس نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے کر ابتدائی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ پتہ لگا یا جا سکے کہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا ۔دھماکے کے وقت تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری تھا ،اس دوران دھماکہ ہوا ۔جائے وقوعہ پر حساس اداروں کے اہلکار بھی پہنچ گئے ہیں اور ثبوت اکھٹے کیے جا رہے ہیں ۔

مزیدخبریں :ارفع کریم ٹاور کے قریب سبزی منڈی میں دھماکا ، پولیس اہلکارو ں سمیت 15افراد شہید ، متعدد زخمی

مزید : لاہور


loading...