ارفع ٹاور کے قریب دھماکہ کی اصل وجہ سامنے آگئی

ارفع ٹاور کے قریب دھماکہ کی اصل وجہ سامنے آگئی
ارفع ٹاور کے قریب دھماکہ کی اصل وجہ سامنے آگئی

  


لاہور (نظام الدولہ)فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے پہلو میں واقع سبزی منڈی میں دھماکے کے نتیجہ میں سترہ سے زائد افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات بیان کی جارہی ہیں ۔ اس دھماکے کوخود کش حملہ کے علاوہ سلنڈر کے پھٹنے کی وجہ بھی قرار دیا جارہا ہے ۔واضح رہے کہ سبزی منڈی کو گزشتہ دو رز سے مبینہ طور پر سٹی حکومت کی جانب سے مسمار کیا جارہا تھا ،اتوار کے دن پولیس کی بھاری نفری وہاں موجود تھی جو کرینوں کی مدد سے سبزی منڈی میں تعمیر شدہ پرانی عمارتوں کو گرارہی تھی۔جائے وقوعہ پر موجود افراد ومتاثرین کا کہنا ہے کہ عمارتوں کو اندھا دھند گرایا جارہا تھا جبکہ یہاں کئی دہائیوں سے عمارتیں قائم تھی جن میں آڑھتیوں اور دکانداروں کا سامان موجود تھا ۔ وہ پولیس اور انتظامیہ سے احتجاج بھی کررہے تھے کہ انتظامیہ نے راتوں رات انکے برسوں پرانے کاروبار تباہ کردئیے ہیں۔موجودہ دھماکے کی اہم وجہ یہ بھی بیان کی جارہی ہے کہ پولیس اورسٹی گورنمنٹ نے احتیاطی تدابیر کے بغیرعمارتوں کو گرایا ہے جس سے ممکنہ طور پر عمارتوں میں رکھے گیس سلنڈر پھٹ گئے ہوں گے۔

مزید : لاہور


loading...