خفیہ ایجنسی کی طرف سے پولیس کو الرٹ رہنے کیلئے کہا گیا تھا :نجی ٹی وی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے علاقے ارفع کریم ٹاور کے قریب خود کش حملے میں 26افراد شہید ہو گئے ہیں جن میں 9پولیس اہلکاروں سمیت ایک افسر بھی شامل ہے ،تاہم تین روز قبل خفیہ ایجنسی کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہنے کا بھی کہا گیاتھا ۔
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق خفیہ ایجنسی کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو آگاہ کیا گیا تھا کہ انہیں ٹارگٹ کیا جاسکتاہے اور لیٹر میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ دو پولیس اہلکاروں کی ریکی کر لی گئی ہے اس لیے وہ محتاط ر ہیں ۔نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ خفیہ ادارے نے پولیس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک جگہ پر مجمع لگا کر یا دو دو ہو کر نہ کھڑے ہوں بلکہ فاصلے پر کھڑے رہ کر فرائض ادا کریں کیونکہ انہیں ٹارگٹ کیا جاسکتاہے ۔