خود کش حملہ آور موٹر سائیکل پر آیا :نجی ٹی وی

خود کش حملہ آور موٹر سائیکل پر آیا :نجی ٹی وی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے علاقے ارفع کریم ٹاور کے قریب سبزی منڈی میں خود کش دھماکے میں 26افراد شہید جبکہ 50سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ،ذرائع کا کہناہے کہ خود کش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آ یا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ابتدائی طور پر یہ شبہ ظاہر کیا جارہاتھا کہ خود کش حملہ آور گاڑی پر سوار ہو کر آیا تاہم اب تفصیلات سامنے آ گئیں کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آیا اور اس نے موٹر سائیکل گاڑی کے ساتھ ٹکرا دی ۔دھماکے کی صورت میں 26افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ متعددزخمی ہیں جنہیں جناح اور جنرل ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں ۔

مزید : لاہور


loading...