لاہور دھماکے کے نتیجے میں ہونے ہونے والے جانی نقصان پر سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کا اظہار افسوس

لاہور دھماکے کے نتیجے میں ہونے ہونے والے جانی نقصان پر سیاسی جماعتوں کے ...
لاہور دھماکے کے نتیجے میں ہونے ہونے والے جانی نقصان پر سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کا اظہار افسوس

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر سیاسی جماعتوں کے رہنما ﺅں کی جانب سے گہرے دکھ اوررنج کا اظہار کیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور جانوں کے ضائع پر ان کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے بھی اس پر اظہار افسوس کیا ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے بھی لاہور حملے کی شدید الفاظ مذمت کی ہے۔اس کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار نے بھی لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔لاہور میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق28 افراد شہید ہوچکے ہیں اور 66افراد زخمی ہیں۔

دھماکے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا ، اہلکار ناکہ لگانے کی تیاری کررہے تھے:ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف

مزید : لاہور


loading...