لاہور دھماکہ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ذمہ داری قبول کرلی

لاہور دھماکہ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ذمہ داری قبول کرلی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے لاہور میں ہونے والے خود کش بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اور مبینہ خود کش حملہ آور کی تصویر بھی جاری کر دی ہے۔

ارفع کریم ٹاور کے قریب سبزی منڈی میں دھماکا ، پولیس اہلکارو ں سمیت26افراد شہید ، متعدد زخمی

نجی ٹی وی سٹی فورٹی ٹو کے مطابق لاہور میں آج ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی ہے،جبکہ مبینہ خودکش حملہ آور کی تصویر بھی جاری کردی ہے، خود کش حملہ آور کی عمر16سے18سال تھی جبکہ دھماکے میں10سے12کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس وقت تک لاہور میں ہونے والے دھماکے میں 26افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 57افراد زخمی ہیں۔

مزید : لاہور


loading...