مالدیپ میں اسپیکر کا مواخذہ روکنے کے لیے فوج نے پارلیمنٹ ہاوس کا کنٹرول سنبھال لیا

مالدیپ میں اسپیکر کا مواخذہ روکنے کے لیے فوج نے پارلیمنٹ ہاوس کا کنٹرول ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مالی(ڈیلی پاکستان آن لائن )مالدیپ میں اسپیکر کا مواخذہ روکنے کے لیے فوج نے پارلیمنٹ ہاوس کا کنٹرول سنبھال لیا ۔وزیراعظم نواز شریف نے کل مالدیپ کے تین روزہ دورے پر روانہ ہونا ہے ۔
تفصیل کے مطابق مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین کے حکم پر قانون سازوں نے پارلیمنٹ ہاوس کو بند کردیاتاکہ سپیکر اسمبلی کے مواخذے کو روکا جاسکے ۔مالدیپ کی اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح فوج اور اراکین اسمبلی نے طاقت کے زور پر پارلیمنٹ کا محاصرہ کر لیا تاکہ اپوزیشن کو اسمبلی میں جانے سے روکا جائے ۔اپوزیشن نے سپیکر اسمبلی کے مواخذے کی تحریک چلانے کے لیے مہم شروع کی تھی ،حکومت نے اس مہم کو ناکام بنانے کے لیے بہت کوششیں کیں اور اپوزیشن کے اکثر اراکین اسمبلی کو بھی گرفتار کیا ۔اب ایک بار پھر مالدیپ میں اسپیکرکا مواخذہ روکنے کے لیے فوج نے پارلیمان کو کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کل تین روزہ دورے پر مالدیپ جا رہے ہیں ۔واضح رہے کہ مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین نے اپنی 52ویں یوم آزادی کے موقع پروزیراعظم نواز شریف کو دعوت دے رکھی ہے ۔
مزید خبریں :لاہور دھماکہ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ذمہ داری قبول کرلی