”پولیس والوں کے علاوہ دہشتگرد ان دو پاکستانیوں کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں “ خفیہ ادارے کی وارننگ سامنے آ گئی ،یہ دونوں کون ہیں :کوئی سیاستدان نہیں بلکہ ۔۔۔

”پولیس والوں کے علاوہ دہشتگرد ان دو پاکستانیوں کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں “ ...

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور دھماکے میں 26افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ پچاس سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں جنرل اور جناح ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم اب وہ خط سامنے آ گیاہے جس میں خفیہ اداروں کی جانب سے پولیس کو ممکنہ دہشتگردی کی کارروائیوں کے حوالے سے الرٹ جاری کیا گیاتھا۔

تفصیلات کے مطابق خفیہ اداروں کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیاہے کہ اہل سنت کے چھ علماءکو بھی خطرات لاحق ہیں جن میں سے دو کا تعلق لاہور سے ہے اور ان کا نام علامہ طاہر اشرفی اور اوریا مقبول جان ہے ۔خط میں کہا گیاہے علماءنے ہمیں دھمکیوں کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے اور علامہ طاہر اشرفی کیلئے سیکیورٹی کی منظوری بھی دیدی گئی ہے ۔

خط کے مطابق کالعدم تنظیم داعش سمیت دیگر تنظیمیں لاہور میں مختلف جگہوں پر دہشتگردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی بنا رہی ہیں ۔خفیہ اداروں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو بھی الرٹ جاری کیا گیاتھا کہ وہ بھی ایک جگہ پر مجمع نہ لگائیں اور دو دو بھی ہو کر نہ کھڑے ہوں بلکہ دور دو رکھڑے رہ کر سیکیورٹی فرائض انجام دیں ۔

مزید : لاہور


loading...