’اگر اسی طرح زلزلے آتے ر ہے تو یہ چیز پھٹ جائے گی اور سب سے بڑی تباہی آجائے گی‘ سائنسدانوں نے سب سے خوفناک پیشنگوئی کردی، قیامت کا منظر بیان کردیا

’اگر اسی طرح زلزلے آتے ر ہے تو یہ چیز پھٹ جائے گی اور سب سے بڑی تباہی آجائے ...
’اگر اسی طرح زلزلے آتے ر ہے تو یہ چیز پھٹ جائے گی اور سب سے بڑی تباہی آجائے گی‘ سائنسدانوں نے سب سے خوفناک پیشنگوئی کردی، قیامت کا منظر بیان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست وائیومنگ میں ییلوسٹون (Yellowstone)نامی ایک آتش فشاں پہاڑ ہے جو آج سے لگ بھگ 640ارب سال قبل پھٹا تھا اور دنیا پر ایک قیامت برپا ہو گئی تھی۔ اس وقت اس آتش فشاں سے آنے والی تباہی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے دہانے کا حجم فٹ بال کے 7لاکھ 26ہزار میدانوں جتنا بن گیا تھا۔ اب ایک بار پھر سائنسدانوں نے اس آتش فشاں کے متعلق ایسی خوفناک خبر سنا دی ہے کہ سن کر ہی آدمی دہل جائے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں گزشتہ کچھ عرصے سے کثرت کے ساتھ زلزلے آ رہے ہیں اور یونیورسٹی آف اوٹاہ کے سائنسدان مسلسل اس جگہ کی نگرانی کر رہے ہیں۔

3 سال قبل گُم ہوجانے والے ملائیشین طیارے MH370 کی تلاش کے دوران سائنسدانوں کو طیارہ تو نہ ملا لیکن ایک ایسی چیز مل گئی کہ ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ سمندر کی تہہ میں۔۔۔
ان سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”12جون سے اب تک اس علاقے میں چھوٹے بڑے 1200سے زائد زلزلے آ چکے ہیں۔اگر اس علاقے میں زلزلے اسی طرح آتے رہے تو یہ آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑے گا اور دنیا میں قیامت برپا ہو جائے گی۔“ رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں زلزلے آنا کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔ ہر سال 1500سے 2000زلزلے یہاں آتے رہتے ہیں لیکن حالیہ کچھ عرصے میں ان زلزلوں کی تعداد ، شدت اور طوالت میں خوفناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور یہی سائنسدانوں کی پریشانی کی وجہ ہے۔آتش فشاں پہاڑوں کے ماہر ڈاکٹر سائمن ڈے کا کہنا ہے کہ ”اگر یہ آتش فشاں پھٹ گیا تو اس کے ابتدائی دھماکے میں ہی 90ہزار سے زائد لوگ موت کے گھاٹ اتر جائیں گے اور مزید براں پورا امریکہ 10فٹ سے زیادہ بلند لاوے اور راکھ کے نیچے غرق ہو جائے گا، اور اس کی تباہ کاری مزید کئی ممالک تک بھی پھیلے گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -