مالی کی فورسزنے اہم دہشت گرد اور جہادی کمانڈر الحسینی الصالح کو گرفتار کر لیا

مالی کی فورسزنے اہم دہشت گرد اور جہادی کمانڈر الحسینی الصالح کو گرفتار کر ...
مالی کی فورسزنے اہم دہشت گرد اور جہادی کمانڈر الحسینی الصالح کو گرفتار کر لیا

  


بماکو (این این آئی)مغربی افریقہ مالی کے فوجیوں نے فرانسیسی سکیورٹی اہلکاروں کی مدد سے ایک اہم دہشت گرد اور جہادی کمانڈر الحسینی الصالح کو گرفتار کر لیا۔

ارفع ٹاور کے قریب دھماکہ کی اصل وجہ سامنے آگئی

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی افریقی ملک مالی کے سکیورٹی امور کے وزیر نے بتایا کہ مالی کے فوجیوں نے فرانسیسی سکیورٹی اہلکاروں کی مدد سے ایک اہم دہشت گرد اور جہادی کمانڈر الحسینی الصالح کو گرفتار کر لیا ہے۔ مالی کے سلامتی امور کے وزیر جنرل سالیف تراورے نے بتایا کہ اس کمانڈرکو آٹھ جولائی کو ٹمبکٹو علاقے میں جاری ایک فوجی آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ جنرل کے مطابق اْس کی گرفتاری کو ابتدا میں خفیہ رکھا گیا تھا تا کہ اس کے بقیہ ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا جا سکے۔واضح رہے کہ گرفتار ہونے والے کمانڈر کا تعلق ماسینا لبریشن فرنٹ سے ہے اور یہ موپتی علاقے میں سرگرم ہے۔ اس گروپ کے سربراہ کا نام احمدو کوفا بتایا ہے۔ الصالح، احمدو کوفا کا انتہائی قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...