’میں نوکری کیلئے اس نوجوان کا انٹرویو کررہا تھا، اس نے قلم نکالنے کیلئے جیب میں ہاتھ ڈالا تو اچانک یہ شرمناک ترین چیز فرش پر گرگئی اور ۔۔۔‘ آدمی نے انٹرویو کی ایسی کہانی سنادی کہ جان کر نوجوان اپنی ہنسی نہ روک پائیں گے

’میں نوکری کیلئے اس نوجوان کا انٹرویو کررہا تھا، اس نے قلم نکالنے کیلئے جیب ...
’میں نوکری کیلئے اس نوجوان کا انٹرویو کررہا تھا، اس نے قلم نکالنے کیلئے جیب میں ہاتھ ڈالا تو اچانک یہ شرمناک ترین چیز فرش پر گرگئی اور ۔۔۔‘ آدمی نے انٹرویو کی ایسی کہانی سنادی کہ جان کر نوجوان اپنی ہنسی نہ روک پائیں گے

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نوکری کے لیے انٹرویودینے جانے والے نوجوان اپنے ساتھ تعلیمی اسناد اور تجربے کے سرٹیفکیٹ لے کر جاتے ہیں لیکن امریکہ میں ایک نوجوان انٹرویو میں ایسی شرمناک چیز ساتھ لے گیا کہ جان کر آپ اپنی ہنسی نہیں روک پائیں گے۔ بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر ایک باس نے اس نوجوان کا قصہ سنایا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس شخص نے بتایا کہ ”ایک بار میں نوکری کے لیے انٹرویو کر رہا تھا کہ ایک نوجوان کی باری آئی۔ دوران انٹرویو اس نے اپنی جیب سے قلم نکالنے کے لیے ہاتھ ڈالا تو غلطی سے اس کی جیب میں موجود منشیات کی تھیلی نیچے گر گئی۔“

دنیا کے سست ترین ممالک کی فہرست جاری، پاکستانیوں کا کونسا نمبر ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

اس آدمی نے مزید لکھا ہے کہ ”نوجوان نے شرمندہ ہونے کی بجائے ”اوہ سوری“ کہا جس پر میں نے پوچھا کہ ’کس بات پر سوری؟‘ تو وہ کہنے لگا کہ’میں نے اپنی منشیات کی تھیلی نیچے گرادی ، اس لیے سوری۔“ اسی تھریڈ میں ایک اور شخص نے ایک لڑکی کے متعلق بہت دلچسپ واقعہ بتایا ہے۔ اس شخص نے لکھا ہے کہ ”میں ایک دفعہ ایک لڑکی کا انٹرویو کر رہا تھا جو میری کمپنی میں نوکری کے لیے آئی تھی۔ انٹرویو کے درمیان میں اسے فون کال آئی اور وہ سوری کہہ کر فون سننے کے لیے باہر چلی گئی۔ میں اندر انتظار کر رہا تھا لیکن وہ ایسی باہر گئی کہ پھر واپس ہی نہیں آئی۔ کافی انتظار کے بعد جب میں نے اس کے سی وی پر موجود فون نمبر پر اس سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ ”میرے دوستوں کی فون کال تھی۔ وہ سیر سپاٹے پر جا رہے تھے، انہوں نے مجھے بھی ساتھ آنے کے لیے کہا چنانچہ میں سیدھی ان کے پاس چلی آئی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...