’اگر کپڑے دھوتے ہوئے یہ کام کریں تو آئندہ کپڑے کم گندے ہوں گے اور آدھے وقت میں دھل جائیں گے‘

’اگر کپڑے دھوتے ہوئے یہ کام کریں تو آئندہ کپڑے کم گندے ہوں گے اور آدھے وقت ...
’اگر کپڑے دھوتے ہوئے یہ کام کریں تو آئندہ کپڑے کم گندے ہوں گے اور آدھے وقت میں دھل جائیں گے‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) کپڑے دھوتے وقت عموماً لوگ اپنے ڈٹرجنٹ پر دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہیں لیکن اب ایک آسٹریلوی ماہر نے ایسا طریقہ بتا دیا ہے جس سے نہ صرف کپڑے آدھے وقت میں دھل جائیں گے بلکہ آئندہ گندے بھی کم ہوں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق لانڈری کی ماہر شینن لش نے بتایا ہے کہ ”محض ڈٹرجنٹ پر دی گئی ہدایات پر عمل کرنا کافی نہیں ہے۔ ہم عموماً سوچتے ہیں کہ جتنا زیادہ صابن استعمال کریں گے کپڑے اتنے جلدی اور زیادہ صاف ہوں گے، جو کہ غلط ہے۔صابن میں چکنائی ہوتی ہے جو کپڑوں پر منتقل ہوجاتی ہے۔ چنانچہ ہم جتنا زیادہ صابن استعمال کریں گے آئندہ ہمارے کپڑے اتنے ہی جلدی گندے ہوں گے۔“

اکثر شرٹس کے پیچھے یہ چھوٹا سا ہُک کیوں لگاہوتا ہے ؟ جانئے اس کا وہ فائدہ جو آپ نے کبھی سوچا بھی نہ ہو گا
شینن کا کہنا تھا کہ ”اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے کپڑے آدھے وقت میں دھل جائیں اور آئندہ جلدی گندے بھی نہ ہوں تو خواہ آپ کوئی بھی صابن، پاﺅڈر یا مائع سوپ استعمال کریں، کمپنی کی ہدایت کردہ مقدار سے 8گنا کم استعمال کریں اور مشین میں ہر بار کپڑے دھوتے ہوئے اس میں 2چمچ سرکہ اور 2چمچ بائی کاربونیٹ سوڈا ڈال دیں۔ کبھی بھی کپڑے دھوتے ہوئے انہیں نرم کرنے والے کیمیکل استعمال نہ کریں۔ ڈرائیر میں کپڑے سکھاتے وقت ان کے ساتھ ایک ’ٹی ٹاول‘ (Tea Towel)بھی ڈال دیں۔ اس طرح کپڑے خشک کرنے کے وقت میں بھی ایک تہائی کمی واقع ہو جائے گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -