ملازمہ پر تشدد کی خبر، غریدہ فاروقی نے سارے ہنگامے کے پیچھے چھپی اصل وجہ بتادی

ملازمہ پر تشدد کی خبر، غریدہ فاروقی نے سارے ہنگامے کے پیچھے چھپی اصل وجہ ...
ملازمہ پر تشدد کی خبر، غریدہ فاروقی نے سارے ہنگامے کے پیچھے چھپی اصل وجہ بتادی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی اور اینکر غریدہ فاروقی نے اپنے خلاف کئے جانے والے پروپیگنڈے کو ایک سازش قرار دیا ہے اور اپنی آڈیو ٹیپ کا بھی انکار کردیا ہے۔

ارفع کریم ٹاور کے قریب سبزی منڈی میں دھماکا ، پولیس اہلکارو ں سمیت26افراد شہید ، متعدد زخمی

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پرٹوئٹ کے ذریعے معروف صحافی اور اینکر غریدہ فاروقی نے اپنے خلاف چلنے والے پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے ایک صارف کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کیا ہے جس میں صارف کا کہنا تھا کہ” غریدہ فاروقی کے حوالے سے جتنی آڈیوز سنی اک بات تو کلیر ہے کہ غریدہ کو منصوبہ بندی کے ساتھ پھنسایا گیا ہے “جبکہ غریدہ فاروقی نے اس کے ساتھ لکھا کہ شکریہ آپ اصل وجہ سمجھ چکے ہیں، اسی طرح انہوں نے ایک اور صارف کا ٹوئٹ بھی ری ٹوئٹ کیا ہے جس میں صارف انہیں مینشن کرکے کہتا ہے کہ ایسے افراد کی نشاندہی کرنی چاہیے جو غریدہ فاروقی کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، اس پر غریدہ کا کہنا تھا کہ بہت جلد میں انہیں بے نقاب کروں گی، حمایت کرنے کے لئے آپ کا شکریہ۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر معروف صحافی اور اینکر غریدہ فاروقی کی آڈیوز گردش کر رہی ہیں جس میں وہ ایک ملازمہ کے والدین کو دھمکیاں دے رہی ہیں جبکہ ملازمہ کے والدین نے غریدہ فاروقی کے خلاف درخواست دے دی ہے۔

مزید : لاہور


loading...