سرفراز احمد کا پانچ لاکھ روپے کا چیک گم ہوگیا

سرفراز احمد کا پانچ لاکھ روپے کا چیک گم ہوگیا
سرفراز احمد کا پانچ لاکھ روپے کا چیک گم ہوگیا

  


کراچی (این این آئی)آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا پانچ لاکھ روپے کا چیک گم ہوگیا ہے۔چیک کی ادائیگی کو روکنے کیلئے قومی ایئر لائنز سے رابطہ کیا گیا ہے۔

”پیار بھی بہت جلدی ہوتا تھا،سکول ٹیچر سے بھی ۔۔۔“شاہد آفریدی نے اپنے بچپن کے ایسے راز سے پردہ اٹھا دیا کہ جان کر آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے

تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کو پی آئی اے نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر گروپ سات میں ترقی دیدی ہے جبکہ ترقی کا لیٹر لینے کے ساتھ سرفراز احمد کو پانچ لاکھ روپے کا چیک بھی دیا گیا تھا۔ ایئر پورٹ پر رش کی وجہ سے چیک کہیں گر گیا،جس کی اطلاع سرفراز احمد نے پی آئی اے حکام کو دے دی۔ واضح رہے کہ سرفراز احمد گذشتہ دس سال سے پی آئی اے کی نمائندگی کررہے ہیں،پاکستان ٹیم کی جانب سے اچھی کارکردگی کے بعد انہیں بھاری تنخواہ پر ملازمت کی پیشکش ہوئی تاہم سرفراز احمد نے پی آئی اے کو چھوڑنے سے انکار کردیا۔اس وقت وہ پی آئی اے کے بھی کپتان ہیں۔

مزید : کھیل


loading...