شاہ رخ خان بل گیٹس کے نقش قدم پر‘ بچوں کے لئے وراثت میں پیسہ نہ چھوڑنے کا اعلان

شاہ رخ خان بل گیٹس کے نقش قدم پر‘ بچوں کے لئے وراثت میں پیسہ نہ چھوڑنے کا ...
شاہ رخ خان بل گیٹس کے نقش قدم پر‘ بچوں کے لئے وراثت میں پیسہ نہ چھوڑنے کا اعلان

  


ممبئی (آئی این پی ) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ مرنے کے بعد وہ اپنے تینوں بچوں کیلئے گھر اور اچھی تعلیم کے علاوہ کچھ نہیں چھوڑیں گے اور اپنی وراثت میں سے ایک پیسہ بھی اپنے بچوں کو نہیں دیں گے۔

پاکستان کیخلاف زہر اگلنے والے رشی کپور نے اب خواتین کرکٹ ٹیم کے بارے میں ایسی شرمناک ترین بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

بھارتی میڈیا سے بات کے دوران بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے دنیا کے امیرترین شخص بل گیٹس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کیلئے وراثت میں پیسوں کے بجائے اچھی تعلیم اور گھرکے علاوہ کچھ نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس دنیا میں تعلیم سے بڑی کوئی دولت نہیں، اگر انسان کے پاس اچھی اور معیاری تعلیم ہے تو وہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دنیا کا مقابلہ کرسکتا ہے، میں اپنے بچوں کو دنیا کی بہترین تعلیم دلوا رہا ہوں تاکہ مستقبل میں انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید : تفریح


loading...