پاکستان آرمی چیف سے امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن کی ملاقات، آرمی چیف کاافغانستان ،امریکاکی جانب سے پاکستان پرالزام تراشیوں پرتحفظات کا اظہار:آئی ایس پی آر

پاکستان آرمی چیف سے امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن کی ملاقات، آرمی چیف ...
پاکستان آرمی چیف سے امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن کی ملاقات، آرمی چیف کاافغانستان ،امریکاکی جانب سے پاکستان پرالزام تراشیوں پرتحفظات کا اظہار:آئی ایس پی آر

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن نے ملاقات کی ہے جس میں آرمی چیف کا امریکا ,افغانستان کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے حوالے سے کہنا تھا، کہ امریکہ کے یہ الزامات محض اتفاق نہیں یہ الزامات اس وقت لگائے جا رہے ہیں جب امریکی پالیسی کا از سر نو جائزہ لیا جا رہے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہمارے نزدیک دہشت گردی کو شکست دینا قومی مفاد میں ہے۔آرمی چیف کا کہناتھا کہ اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

آرمی چیف کی جانب سے لاہور دھماکے کی مذمت، پاک فوج کو فوری امدادی کارروائیاں کرنے کی ہدایت

امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن نے پاکستان کے عزم کی تعریف کی اور انہوں نے پاک فوج کی پیشیہ وارنہ صلاحیتوں کو سراہا۔ملا قات میں علاقائی اور سرحدی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں امریکی سفارت کار ڈیوڈ ہیلے بھی موجود تھے

مزید : اسلام آباد


loading...