’اپنی بیوی بیچ دو اگر۔۔۔‘ بھارتی سیاستدان نے اعلان کردیا، عوام کو ایسا کام کرنے کا ’حکم‘ دے دیا کہ ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا

’اپنی بیوی بیچ دو اگر۔۔۔‘ بھارتی سیاستدان نے اعلان کردیا، عوام کو ایسا کام ...
’اپنی بیوی بیچ دو اگر۔۔۔‘ بھارتی سیاستدان نے اعلان کردیا، عوام کو ایسا کام کرنے کا ’حکم‘ دے دیا کہ ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارتی حکمران اپنے غریب عوام کی غربت و بے کسی کا مذاق اڑانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، جس کی تازہ ترین مثال گزشتہ روز ریاست بہار کے ضلع اورنگ آباد میں دیکھنے میں آئی۔ ڈسٹرکٹ منیجر کنول تنوج ایک آگاہی مہم کے سلسلے میں دیہاتیوں کو بتانے گئے تھے کہ کھلے عام رفع حاجت کرنا صحت کیلئے مضر ہے لہذا اپنے گھروں میں ٹوائلٹ تعمیر کروائیں۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس مہم کے دوران وہ ایک موقع پر انتہائی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دیہاتی سے کہنے لگے کہ اگر وہ گھر میں ٹوائلٹ تعمیر کروانے کے وسائل نہیں رکھتا تو پھر اپنی اہلیہ کو ہی بیچ ڈالے۔

’اس آدمی نے میرا ریپ کیا‘ عدالت میں جیسے ہی مجرم سامنے آیا نابینا خاتون نے اسے پہچان لیا، بناءآنکھوں کے یہ کام کیسے کیا؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی
کنول تنوج کے خطاب کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ دیہاتیوں سے کہہ رہے ہیں ”اپنی خواتین کی عزت بچاﺅ اگر تم بچاسکتے ہو۔ تم لوگ کتنے غریب ہو؟ اپنے ہاتھ اٹھاﺅ اور مجھے بتاﺅ کہ تمہاری بیویوں کی قیمت 12ہزار روپے سے کم ہے؟ تم میں سے کون کہے گا کہ مجھے 12ہزار روپے دے دو اور میری بیوی کی عزت لے لو؟ کیا تم میں سے کوئی ایسا ہے؟ “ ان کی اس بات کے جواب میں ایک دیہاتی نے کہا ”جناب میرے پاس اتنی رقم نہیں ہے کہ میں ٹوائلٹ تعمیر کرسکوں“ جس کے جواب میں ڈسٹرکٹ منیجر کہنے لگا ”اگر ایسی بات ہے تو پھر اپنی بیوی کو بیچ ڈالو۔ اگر تمہاری ذہنیت ایسی ہے تو پھر بہتر ہے کہ اپنی بیوی کو فروخت کردو۔ بہت سے لوگ ایڈوانس ادائیگی کی بات کرتے ہیں لیکن وہ ایڈوانس لے کر اسے فضول کاموں پر خرچ کردیتے ہیں۔“
ڈسٹرکٹ منیجر کے ہتک آمیز اور بے حسی پر مبنی بات نے ہر کسی کو شرمندہ کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا میں ان پر سخت تنقید کی جارہی ہے لیکن انہوں نے معذرت تو دور کی بات کوئی ردعمل دینے کی بھی زحمت نہیں کی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -