’میاں صاحب جانے دو شہبازشریف کو آنے دو ‘،لاہور میں یہ بینرز کس نے لگوائے ،جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

’میاں صاحب جانے دو شہبازشریف کو آنے دو ‘،لاہور میں یہ بینرز کس نے لگوائے ...
’میاں صاحب جانے دو شہبازشریف کو آنے دو ‘،لاہور میں یہ بینرز کس نے لگوائے ،جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں کچھ مقامات پر بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جن پر یہ تحریر درج ہے کہ ’میاں صاحب جانے دو شہبازشریف کو آنے دو ‘،یہ بینرز کسی این جی او نامی تنظیم کی جانب سے لگائے گئے ہیں اور ان بینرز پر حافظ طارق اور قیصر رضا نامی شخص کا نام آویزاں ہے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’نقطہ نظر ‘میں سینئر صحافی و تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ان بینرز پر حافظ طارق اور قیصر رضا کا نام درج ہے اور ان کے ساتھ ٹیلیفون نمبر بھی دیا گیاہے ،میں نے اس نمبر پر ٹیلیفون کر کے دریافت کرنے کی کوشش کی ۔حافظ طارق نامی شخص کا کہناتھا کہ وہ مسلم لیگ کا کارکن ہے اور تحریک نجات میں جیل بھی جا چکا ہے ۔مجیب الرحمان شامی کا کہناتھا کہ حافظ طارق نے بتایا کہ وہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کے حلقے سے تعلق رکھتے ہیں ۔

نجی ٹی وی کی جانب سے حافظ طارق نامی شخص کو پروگرام کے دوران کال پر لیا گیا جس میں ان کا کہناتھا کہ وہ یہ اپنے طور پر کر ہے ہیں اور ان کے ساتھ کچھ ساتھی بھی ہیں اور وہ بھی مسلم لیگی ہیں ،انہو ںنے کہا کہ ابھی تک کسی نے بھی اس حوالے سے ہم سے جواب نہیں مانگاہے اور یہ ہماری رائے ہے کہ بڑے میاں صاحب کو اب کچھ آرام کرنا چاہیے اور شہبازشریف کو آگے آنے دینا چاہیے ۔شہبازشریف بہت اچھا کام کرتے ہیں ۔

مزید : لاہور


loading...