مانچسٹر ائرپورٹ پر پاکستان سے ایک ایسے شخص کی آمد جسے دیکھتے ہی سارے پاکستانی واقعی اس کے قدموں میں گر گئے، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

مانچسٹر ائرپورٹ پر پاکستان سے ایک ایسے شخص کی آمد جسے دیکھتے ہی سارے ...

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن)اپنی عزت کرانا ہر انسان کی بنیادی خواہش ہوتی ہے، لیکن عزت کے معیار بھی ہر آدمی کے لئے الگ الگ ہیں،ہمارے معاشرے میں بھی عزت کرنے کی الگ الگ طریقے ہیں، قدموں میں گرنا عزت کے لئے آج تک محاورتا استعمال ہوتا تھا، اپنے دشمنوں کو زیر کرنے کے لئے قدموں میں گرانے کا محاورا استعمال ہوتا ہے ۔ لیکن اب پاکستان سے نہیں بلکہ یورپ سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں واقعی پاکستانی ایک شخص کی احترام میں اس کے قدموں میں گر گئے۔

ارفع کریم ٹاور کے قریب سبزی منڈی میں دھماکا ، پولیس اہلکارو ں سمیت26افراد شہید ، متعدد زخمی

فیس بک کے ایک گروپ میں ویڈیو شیئر کی گئی جس میں مانچسٹر ائرپورٹ سے ایک پاکستانی شخص باہر نکلتا ہے جو نہی وہ اپنا سامان لے کر باہر نکلا تو اس کے انتظار میں کھڑے افراد اس کے پاﺅں میں گر گئے، اس کے جوتوں کو چھونے لگ گئے چند افراد تو اس شخص کے سامنے بالکل لیٹ گئے۔اس ویڈیو کے گروپ میں شیئر ہوتے ہی ہنگامہ برپا ہوگیا، کچھ لوگ اس فرد کی حمایت میں میدان میں آگئے اور اس کے سامنے جھکنے والے افراد کی داد دینے لگے جبکہ بعض افراد لوگوں کے اس رویے سے نالاں نظر آئے اور انہیں تنقید کا نشانہ بنانے لگے، گروپ ممبران کا کہنا تھا کہ کسی فرد کے سامنے جھکنا جہالت کی علامت ہے اور ایسا کرنے والے نادان و جاہل افراد ہیں جبکہ اسی گروپ کے ممبران کی رائے تھی کہ ایسا کرنے والے افراد عزت، عقیدت اور احترام میں ایسا کر رہے ہیں اور احترام میں ایسا کرنا بالکل درست فعل ہے۔ اسی گروپ میں موجود ایک شخص کا کہنا تھا کہ یہ شخص مشہور روحانی شخصیت باوا سرکار، سید علی شاہ بخاری جالندھری ہیں اور ان کے معتقدین ان کے سامنے احتراما جھک رہے تھے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...