لاہور دھماکے میں شہید پولیس اہلکاروں کے نام سامنے آگئے ہیں

لاہور دھماکے میں شہید پولیس اہلکاروں کے نام سامنے آگئے ہیں
لاہور دھماکے میں شہید پولیس اہلکاروں کے نام سامنے آگئے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے نام سامنے آگئے ہیں ، ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں سب انسپکٹر، اے ایس آئی اور 7کانسٹیبل شہید ہوئے ہیں۔

ارفع کریم ٹاور کے قریب سبزی منڈی میں دھماکا ، پولیس اہلکارو ں سمیت26افراد شہید ، متعدد زخمی
ریسکیو حکام کے مطابق لاہور ارفع کریم ٹاور کے پاس شہید ہونے والے 26افراد میں9پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، شہید اہلکاروں میں سب انسپکٹر، اے ایس آئی اور7کانسٹیبل شامل ہیں۔ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سب انسپکٹر ریاض، اے ایس آئی فیاض، کانسٹیبل علی، معظم، ساجد، عابد اور مرتضی شامل ہیں جب کہ حملے میں اے ایس آئی فیاض کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔