سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے آج آخری موقع ورنہ۔۔۔ حتمی وارننگ جاری کردی گئی

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے آج آخری موقع ورنہ۔۔۔ حتمی وارننگ جاری ...
سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے آج آخری موقع ورنہ۔۔۔ حتمی وارننگ جاری کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو سزا کے بغیر مملکت سے نکلنے کیلئے دی گئی مہلت کا آج (پیر) آخری دن ہے۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مملکت کے شمالی شہر ارار سے لے کر مغرب میں اثیر تک ڈیپورٹیشن مراکز میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا ہجوم دیکھنے میں آیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم بہت سے غیر ملکی امید کررہے تھے کہ شاید حج کے باعث مہلت میں کچھ توسیع کردی جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا، جس کے بعد غیر ملکی مملکت سے نکلنے کیلئے بھاگم بھاگ ڈیپورٹیشن مراکز کا رُخ کررہے ہیں۔

”ان غیر ملکیوں کے بچوں پر اضافی ٹیکس نہیں لگے گا “ سعودی حکومت نے واضح اعلان کر دیا
اس بار دی گئی مہلت کے دوران 60000 ہزار سے زائد ایتھوپیائی باشندوں نے ایگزٹ ویزا کیلئے درخواست دی۔ ان سب کا تعلق صرف جدہ ریجن سے تھا۔ اسی طرح سوڈان کے 32 ہزار شہریوں نے ریاض اور 14ہزار نے جدہ ریجن میں ایگزٹ ویزے کیلئے درخواست دی۔
پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق ریاض اور جدہ میں 75 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے سفری دستاویزات کیلئے درخواست دی ہے۔ واپسی کی درخواست دینے والے بنگلہ دیشی باشندوں کی تعداد 50ہزار سے زائد تھی جن میں سے 45ہزار کی واپسی کیلئے دستاویزات اور دیگر لوازمات مکمل کئے گئے۔ ان میں سے 20 ہزار پہلے ہی مملکت سے رخصت ہوچکے ہیں۔
مہلت کی مدت کے دوران 31ہزار سے زائد بھارتی شہری بھی سامنے آئے جنہوں نے اپنے وطن واپس جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ان میں سے ایک بڑی تعداد بھارت واپس جاچکی ہے جبکہ باقیوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔

مزید :

عرب دنیا -