سراج الحق کی شرارتیں منظر عام پر آگئیں، دریائے پنجگوڑہ میں ساتھیوں پر پانی پھینکتے رہے

سراج الحق کی شرارتیں منظر عام پر آگئیں، دریائے پنجگوڑہ میں ساتھیوں پر پانی ...
سراج الحق کی شرارتیں منظر عام پر آگئیں، دریائے پنجگوڑہ میں ساتھیوں پر پانی پھینکتے رہے

  


اپردیر (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیاست خبروں میں رہنے کے لئے نئے نئے طریقے آزماتے ہیں۔ جمشید دستی ہوں یا شیخ رشید، خادم اعلیٰ شہباز شریف ہوں یا کوئی اور سیاست دان وہ خبروں میں رہنے کے ہنر سے بخوبی واقف ہیں، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بھی خبروں میں رہنے کے ہنر سے بھی بخوبی واقف ہیں، عموما ان کے حوالے سے یہ رائے پائی جاتی ہے کہ وہ غریبوں کے ساتھ گل مل کر رہتے ہیں، بھٹہ مزدورں اور ریلوے قلیوں کے ساتھ کھاناکھانا، موٹروے پر حادثے کے زخمیوں کوریسکیو کرنا اور کسانوں کے ساتھ گندم کٹائی کی تصاویر اکثر منظر عام پر آتی رہتی ہیں مگر ان کی ایک ایسی تصویر منظر عام پر آگئی ہے جس سے ان کا ایک دوسرا ہی چہرہ سامنے آتا ہے۔

لاہور دھماکے میں شہید پولیس اہلکاروں کے نام سامنے آگئے ہیں

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں امیر جماعت اسلامی سراج الحق خیبر پختونخواہ کی خوبصورت ترین وادی کمراٹ گئے جہاں انہوں نے کئی کارنر میٹنگز میں شرکت کی اور عوام سے خطاب کیا ،جبکہ وہاں پر ہی انہوں نے شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے ایک پودا بھی لگایا۔ سراج الحق کی یہ ساری سرگرمیاں  تو میڈیا پرآگئیں تھیں مگر اب سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر شیئر کی جارہی ہے جس میں وہ دریائے پنجگوڑہ کے کنارے جماعت اسلامی کے بزرگ رہنماﺅں کے ساتھ شرارتیں کر تے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

پاکستان کی گرمی سے تنگ امیر جماعت اسلامی پر مقامی رہنماءپانی پھینک رہے ہیں جبکہ سراج الحق بھی جوابا ان پر پانی پھینک رہے ہیں۔ گرمی سے بے حال امیر جماعت اسلامی کافی دیر تک مقامی رہنماﺅں پر پانی پھینکتے رہے اور خود بھی پورے طرح بھیگ گئے تھے، سردی سے ٹھٹھر جانے کے بعد انہوں نے دریا کا کنارہ چھوڑا۔

مزید : قومی


loading...