شہبازشریف سے کہا تھا تم کیوں نہیں بنتے وزیر اعظم بہتر چلتا پاکستان،لیکن کوئی جواب نہیں آیاصرف مسکر ادیئے: پرویز مشرف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق صدر پرویز مشرف نے انکشاف کیا ہے کہ میں موجودہ وزیر اعظم کو ہٹاکر کسی کو وزیر اعظم تو نہیں بنا سکتا تھا تاہم میں نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہہ تم کیوں نہیں بنتے وزیر اعظم بہتر چلتا پاکستان ،لیکن کوئی جواب نہیں آیا تھاصرف مسکر دیئے تھےاس وقت نثار اور شہباز میرے آرمی ہائوس میں تھے کیونکہ میں بہت تنگ پڑا ہوا تھا جبکہ چودھر ی نثار نے مجھے آرمی چیف بنوایا، میں نے کوئی کرپشن نہیں کی ایک پیسہ بھی ثابت ہوتو احتساب کے لئے پیش ہو جاﺅنگا ، لال مسجد ، اکبر بگٹی اور آرٹیکل 6کے کیسز سیاسی ہیں ،دوبارہ اقتدار میں آیا تو لال مسجد ، بگٹی جسے کام پھر کروں گا۔ عمران خان کافی غریب آدمی ہے اور اس کے قریبی دوست میرے بھی دوست ہیں ، اس کی باہر کو ئی پراپرٹی نہیں ہے ۔ پانامہ کیس پر عدالت کا فیصلہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا کہ ملک کو کیسے چلانا ہے اورکن لوگوں نے چلانا ہے ، نواز شریف کی نا اہلی سے انصاف کا بو ل بالا ہو گا ، نواز شریف نے صرف 17فیصد ووٹ حاصل کئے اور دندناتے پھر رہے ہیں ، میرا کسی بھی حاضر سروس فوجی سے تعلق یا ملاقات نہیں نہ ہی فون کر تا ہوں کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ کسی پر انگلی اٹھے۔
سراج الحق کی شرارتیں منظر عام پر آگئیں، دریائے پنجگوڑہ میں ساتھیوں پر پانی پھینکتے رہے
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام آن دی فرنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف چاروں طرف سے پھنس چکے ہیں انہوں نے عدالت میں جعلی دستاویزات جمع کرائیں اور جھوٹ بولا ہوا ہے وہ قوم کی عدالت میں بھی یہ گناہگار ہیں ، نواز شریف کی نااہلی سے انصاف کا بو ل بالا ہو گا اور عوام بھی یہی چاہتی ہے ، انہیں صرف 17فیصد ووٹ ملے اور دھندناتے پھر رہے ہیں ۔ مسلم لیگ( ن)ہی نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے ایم این ایز نے بھی اپنی پراپرٹیاں بنائی ہیں مگر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ایک غریب آدمی ہیں ان کی بیرون ملک کوئی بھی پراپرٹی نہیں ہے۔