خاتون کے فلیٹ میں چپکے سے گھسنے پر پولیس نے 24سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا

خاتون کے فلیٹ میں چپکے سے گھسنے پر پولیس نے 24سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا
خاتون کے فلیٹ میں چپکے سے گھسنے پر پولیس نے 24سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا

  


دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) دبئی پولیس نے خاتون کے کمرے میں چپکے سے داخل ہو کر اسے تنگ کرنے پر ایک24سالہ نوجوان کو گرفتا کر لیا ہے،نوجوان خاتون کے کمرے میں رات کے وقت چپکے سے داخل ہوا اور اس کو چھونے کی کوشش کی جبکہ کمرے سے500درہم لے کر فرار ہوگیا تھا،گرفتار نوجوان پر چوری، خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

سراج الحق کی شرارتیں منظر عام پر آگئیں، دریائے پنجگوڑہ میں ساتھیوں پر پانی پھینکتے رہے

خاتون نے پولیس تھانے میں مقدمہ در ج کراتے ہوئے درخواست میں مئو قف اختیار کیا کہ وہ رات11بجے سونے کے لئے کمرے میں گئی ، صبح 5بجے کے قریب میں نے محسوس کیا کہ کوئی میرے کمرے میں داخل ہو رہا ہے اور میرا کمبل اتار کر مجھے چھونے کی کوشش کر رہا ہے، میں نے مدد کے لئے چلانا شروع کردیا جس کے بعد وہ آدمی وہاں سے بھاگ گیامیں نے اپنے کمرے کا دروازہ اپنی رومیٹ کے لئے کھلا چھوڑا ہوا تھا جو رات گئے نوکری سے واپس آتی تھی اور اس کے پاس کمرے کی چابی نہیں تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے ایک شخص کو کمرے کی جانب جاتے دیکھا جو اپنے موبائل کی ٹارچ جلا کر دیوار کے سہارے کمرے میں جا رہا تھا، بعد ازاں پولیس نے متعدد سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کے ذریعے ملزم کی شناخت کرکے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...