نجی میڈیکل کالجوں کی بھاری فیسیں لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج ،مرکزی داخلہ پالیسی پر عمل درآمد کی استدعا

نجی میڈیکل کالجوں کی بھاری فیسیں لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج ،مرکزی داخلہ ...
نجی میڈیکل کالجوں کی بھاری فیسیں لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج ،مرکزی داخلہ پالیسی پر عمل درآمد کی استدعا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ میں نجی میڈیکل کالجوں کی بھاری فیسوں اور میرٹ کے برعکس داخلوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے جس میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ نجی میڈیکل کالجوں میں مرکزی داخلہ پالیسی پر عمل درآمد کویقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کئے جائیں۔

شہرقائد میں موٹرسائیکل سواردہشتگردوں کی پولیس پر فائرنگ ،ہیڈ کانسٹیبل شہید ،اہلکارزخمی

یہ متفرق درخواست ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نجی میڈیکل کالجز میں میرٹ پر پورا اترنے والے طالبعلموں کوداخلے دینے کی بجائے میرٹ کے برعکس بھاری فیسیں دینے والے طالب علموں کو داخلے دئیے جاتے ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ میرٹ کی پالیسی پر عمل نہ ہونے سے طبی تعلیم کے دروازے ذہین طالب علموں کے لئے بند ہو رہے ہیں جو کہ برین ڈرین کے مترادف ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لئے بھی میرٹ بننا ضروری ہے اور یہ داخلے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ذریعے ہی کئے جاسکتے ہیں ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نجی میڈیکل کالجز کی مرکزی داخلہ پالیسی کے خلاف عدالت عالیہ کی جانب سے جاری حکم امتناعی ختم کیا جائے۔درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ بھاری فیسوں اور عطیات کے نام پر نجی میڈیکل کالجز میں میرٹ کے برعکس ہونے والے داخلے روکنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

لاہور -