پرائیورٹ حج ٹور آپریٹرز کوکوٹہ نہ دینے کے خلاف درخواست کا جواب داخل کرنے کے لئے وفاقی حکومت کو آخری مہلت

پرائیورٹ حج ٹور آپریٹرز کوکوٹہ نہ دینے کے خلاف درخواست کا جواب داخل کرنے کے ...
پرائیورٹ حج ٹور آپریٹرز کوکوٹہ نہ دینے کے خلاف درخواست کا جواب داخل کرنے کے لئے وفاقی حکومت کو آخری مہلت

  


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے پرائیورٹ حج ٹور آپریٹرز کوکوٹہ نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے تحریری جواب طلب کر لیاہے۔

شہرقائد میں موٹرسائیکل سواردہشتگردوں کی پولیس پر فائرنگ ،ہیڈ کانسٹیبل شہید ،اہلکارزخمی

جسٹس مسعود عابد نقوی نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزارحج ٹورز آپریٹرز کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ وزارت مذہبی امور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق حج کوٹہ جاری نہیں کر رہی، پرائیوٹ کمپنیوں نے 50فیصد حج کوٹہ کی درخواست کی تھی مگر وزارت مذہبی امور نے 10فیصد کوٹہ دینے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں یقین دہانی کے باوجود کوٹہ مزید کم کر کے دو فیصد کر دیا گیا ہے،جو کہ میرٹ،شفافیت اور عدالتی احکامات کی توہین ہے۔ عدالت وزارت مذہبی امور کو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق نئے حج ٹورز اپریٹرز کو حج کوٹہ جاری کرنے کا حکم صادر کرے۔وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی جس پرعدالت نے آج25جولائی تک تحریری جواب داخل کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید : لاہور


loading...