ڈی آئی جی ہائی وے پٹرولنگ غلام محمود ڈوگرکی سابق بیوی کی درخواست پر ان کے دو بچوں کو 24گھنٹوں کے اندر عدالت میں پیش کرنے کا حکم

ڈی آئی جی ہائی وے پٹرولنگ غلام محمود ڈوگرکی سابق بیوی کی درخواست پر ان کے دو ...
ڈی آئی جی ہائی وے پٹرولنگ غلام محمود ڈوگرکی سابق بیوی کی درخواست پر ان کے دو بچوں کو 24گھنٹوں کے اندر عدالت میں پیش کرنے کا حکم

  


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ میں ڈی آئی جی ہائی وے پٹرولنگ غلام محمود ڈوگرکی کینڈین شہری سابق بیوی کی درخواست پر ان کے دو بچوں کو 24گھنٹوں کے اندر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

شہرقائد میں موٹرسائیکل سواردہشتگردوں کی پولیس پر فائرنگ ،ہیڈ کانسٹیبل شہید ،اہلکارزخمی

جسٹس احمد رضا گیلانی نے کینیڈین خاتون کے دو بچوں کی حوالگی کے لئے دائردرخواست پرسماعت کی۔درخواست گزار خاتون کی وکیل حنا جیلانی نے موقف اختیارکیا کہ درخواست گزار کا سابق خاوند موجودہ ڈی آئی جی ہائی وے پٹرولنگ غلام محمود ڈوگر ویسٹ وڈ کالونی میں رہائش پذیر ہے۔ حنا جیلانی کا کہناہے کہ عدالتی حکم کے باوجود ہنجروال پولیس درخواست گزار کے دوبیٹے غلام جعفر اور غلام قاسم بازیاب کرکے عدالت پیش نہیں کررہی۔ عدالت میں ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل عبدالصمد نے بچوں کی حوالگی کیس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بچے بڑے اور ان کی عمریں 13اور17سال ہیں۔ گارڈین کورٹ نے میرٹ پر دونوں بچوں کوباپ کے پاس رہنے کافیصلہ دے رکھا ہے۔ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل عبدالصمد نے کہا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے تاہم جسٹس احمد رضا گیلانی نے کمرہ عدالت میں موجود ایس پی لیگل رانا محمد لطیف کو حکم دیا کہ وہ آج 25جولائی کودونوں بچوں کو عدالت میں پیش کریں۔

مزید : لاہور


loading...