فائرنگ کیس ،عدالت کاٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار ،جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

فائرنگ کیس ،عدالت کاٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار ...
فائرنگ کیس ،عدالت کاٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار ،جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

  


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سجاد احمد نے فائرنگ کیس میں امیربلاج کا تھانہ گوالمنڈی پولیس کو مزید ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے ملزم کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاہے۔

شہرقائد میں موٹرسائیکل سواردہشتگردوں کی پولیس پر فائرنگ ،ہیڈ کانسٹیبل شہید ،اہلکارزخمی

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں گوالمنڈی پولیس نے فائرنگ کیس میں گرفتار امیربلاج عرف ٹیپو کو ریمانڈ کے لئے پیش کیا۔عدالت میں پولیس نے استدعا کی کہ امیربلاج کے ساتھیوں نے چھت سے ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، اس کیس میں امیربلاج کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کرنی ہے ،ملزم کا 14روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔عدالت میں امیربلاج کے وکیل نے ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ یہ کیس دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا ،اس سے دہشت گردی کی دفعہ ختم کی جائے اور اس کو متعلقہ عدالت میں بھجوایا جائے۔ عدالت نے وکلا ء کے دلائل کے بعد پولیس کی ریمانڈ مانگنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے امیربلاج کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیاہے۔

مزید : لاہور


loading...