تھانہ لیٹن روڈ کے انسپکٹر اور2سب انسپکٹرزسمیت 7پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

تھانہ لیٹن روڈ کے انسپکٹر اور2سب انسپکٹرزسمیت 7پولیس اہلکاروں کے وارنٹ ...
تھانہ لیٹن روڈ کے انسپکٹر اور2سب انسپکٹرزسمیت 7پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

  


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد اختر بھنگو نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر تھانہ لیٹن روڈ کے انسپکٹر اور2سب انسپکٹرزسمیت 7پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں جبکہ ایک دوسرے کیس میں ایس ایچ او گرین ٹاون کو شوکاز نوٹس جاری کردیاہے۔

شہرقائد میں موٹرسائیکل سواردہشتگردوں کی پولیس پر فائرنگ ،ہیڈ کانسٹیبل شہید ،اہلکارزخمی

عدالت میں قتل کے کیس زیرسماعت ہے جس میں پولیس اہلکاروں کو بطور گواہ عدالت میں طلب کیا گیاہے۔ عدالت نے لیٹن روڈ کے ایک کیس سرکار بنام جاوید اقبال کے کیس میں لیٹن روڈ کے اہلکاروں کو طلب کیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے اس پر عدالت نے لٹن روڈ کے 3 سب انسپکٹر محمد اعظم، محمد عمر، بشراحمد انسپکٹرانوسٹی گیشن لیٹن روڈ محمد اجمیل انچارج انوسٹی گیشن لیٹن روڈ شکیل احمد، تین کانسٹیبل محسن علی، محمد کاشف اور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں، عدالت نے ایس ایچ او کو حکم دیا کہ تمام اہلکاروں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں۔اس کے علاوہ عدالت نے سرکار بنام محمد جاوید میں رپورٹ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او گرین ٹاون کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی طورپر 29جولائی کو طلب کرلیاہے۔

مزید : لاہور


loading...