عمران خان کی منی ٹریل مکمل ہو گئی ،تمام بینکنگ ریکارڈ حاصل کر لیا گیا :ترجمان پی ٹی آئی

عمران خان کی منی ٹریل مکمل ہو گئی ،تمام بینکنگ ریکارڈ حاصل کر لیا گیا :ترجمان ...
عمران خان کی منی ٹریل مکمل ہو گئی ،تمام بینکنگ ریکارڈ حاصل کر لیا گیا :ترجمان پی ٹی آئی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے اعلان کیاہے کہ عمران خان کی منی ٹریل مکمل ہو گئی ہے ،منی ٹریل کی تمام بینکنگ دستاویزات حاصل کر لی گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہناتھا کہ عمران خان کی منی ٹریل کی تمام بینکنگ دستاویزات حاصل کر لی گئیں ہیں ،جس میں فلیٹ کی ادائیگی اور کاﺅنٹی کی ادائیگیوں کا بینکنگ ریکارڈ شمل ہے ،کیری پیکر سیریز کی بھی بینکنگ ٹریل عدالت کو فراہم کی جائے گی ۔ترجمان کا کہناتھا کہ اشتہارات سے آمدن کا بینکنگ لین دین سمیت تمام متعلقہ کاغذات عدالت کو دینے کیلئے وکلاءکے حوالے کر دیئے ہیں ۔

واضح رہے کہ لندن فلیٹس سے متعلق کیس میں عمران خان نے اپنا تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا تھاجس میں انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ ان کے پاس مکمل منی ٹریل نہیں ہے لیکن انہوں نے کسی قسم کی منی لانڈرنگ بھی نہیں کی۔ تاہم اب ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے بینکنگ ریکارڈ ملنے کااعلان کیاگیاہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...