چینی روسی مشترکہ فوجی مشقیں بحیرہ بالٹک میں شروع ہو گئیں

چینی روسی مشترکہ فوجی مشقیں بحیرہ بالٹک میں شروع ہو گئیں
چینی روسی مشترکہ فوجی مشقیں بحیرہ بالٹک میں شروع ہو گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لینن گراڈ (آئی این پی )چینی اور روسی کمانڈر ز کی مشترکہ فوجی مشقیں یہاں ’’جوائنٹ سی 217‘‘ کے نام سے بحیرہ بالٹکمیں شروع ہو گئی ہیں ،کئی گھنٹوں کی مشقوں کے دوران جن میں دونوں ملکوں کے حملہ آور جنگی دستے موجود ہیں ،چینی اور روسی بحری بیڑے کے جنگی جہازوں پر مشتمل ہے۔

اسرائیلی زندان میں قید فلسطینی شہری 16سال بعد رہا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشقوں کے دوران بحری جہاز سے سمندر میں فائرنگ ، فضائی اور زمینی مشترکہ دفاع، انسپکشن، بحری جہاز وں کے ذریعے مصیبت زدہ افراد کی تلاش اور ریسکیو کی مشقیں بھی کی جائیں گی ۔ یہ مشقیں دو مقاصد کیلئے کی جارہی ہیں تا کہ دونوں ملکوں کے کمانڈر ایک دوسرے کو ہر سطح پر اچھی طرح جان لیں اوردوسرا یہ کہ وہ ان مشقوں کے مقاصد اور طریقہ کار سے آشنا ہو جائیں تا کہ ان کے درمیان تعاون اور جنگی حکمت عملی کے بارے میں جاننے کی صلاحیت کو بہتر بنایاجا سکے۔چینی نیو ی کے ایک تباہ کن جہاز کے ڈپٹی کیپٹن وانگ زیاؤ یانگ کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کے ذریعے دونوں ملکوں کے کمانڈر ایک دوسرکو بہتر طورپر سمجھ سکیں گے اور ا ن کی جنگی صلاحیتوں کو جلا ملے گی ، 2017ء مشترکہ سمندری مشقیں ہیں اور 28جولائی تک جاری رہیں گی،سمندری مشقوں کے دوران بحری جہاز رانی کے ذریعے سمندر میں تلاشی اور ریسیکو کی مشقیں بھی کی جائیں گی۔