دہشت گردوں کی فائرنگ سے کراچی میں شہید ہونے والا ٹریفک پولیس اہلکار کون تھا؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی

دہشت گردوں کی فائرنگ سے کراچی میں شہید ہونے والا ٹریفک پولیس اہلکار کون تھا؟ ...
دہشت گردوں کی فائرنگ سے کراچی میں شہید ہونے والا ٹریفک پولیس اہلکار کون تھا؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے اپنی ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے، اس حوالے سے کراچی کے سوشل میڈیا صارفین انتہائی دکھی ہیں، پولیس اہلکار 2سالوں سے اپنی جائے شہادت پر ہی نوکری کر رہا تھا جبکہ اس کی کوئی اولاد بھی نہیں تھی۔

سراج الحق کی شرارتیں منظر عام پر آگئیں، دریائے پنجگوڑہ میں ساتھیوں پر پانی پھینکتے رہے
تفصیلات کے مطابق آج شام کے وقت کراچی کی ایک مصروف شاہراہ پر ایک ٹریفک پولیس اہلکار کو شہید کر دیا گیا ہے اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین انتہائی دکھی اور غمگین ہیں۔ ایک فیس بک صارف نبیل فاروقی اس اہلکار کے حوالے سے لکھتے ہیں کہ یہ کانسٹیبل میرے گھر کے پاس چورنگی پر کم سے کم گزشتہ 2 سال سے روزانہ ڈیوٹی کر رہا تھا۔میں اس بات کا گواہ ہوں کہ یہ اہلکار مکمل نمازی تھا اور آج تک اس نے کبھی رشوت لی ہے اور نہ ہی لوگوں کو تنگ کرتے کبھی دیکھا نہ سنا۔یہ نہ لوگوں سے الجھتاتھا اور نہ ہی جھگڑا کرتا تھا، ہروقت ڈیوٹی کرتا اور چھٹی ہوتے ہی پیدل گھر چلا جاتا۔آج اسی مقام پر گولی مار کر شہید کر دیا گیا ہے۔میرےالفاظ بے ربط ہیں کیونکہ روزانہ نظر آنے والا اب نظر نہیں آئے گا۔شہید کی اولاد نہیں تھی، ایک بیوی ہے جو صدمے کی وجہ سے پٹیل اسپتال میں ہے۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف فہیم پٹیل نے اپنی فیس بک پر لکھا ہے کہ ج کانسٹیبل کو آج شہید کیا گیا انہیں لگ بھگ سال ڈیڑھ سال سے اسی سگنل پر دیکھا جس کی وجہ سے آتے جاتے ہاتھ ہلادیتے تھے اور شہادت سے محض 10 سیکنڈ قبل بھی ٹریفک کو رواں رکھنے کی غرض سے انہوں نے ہم سے رکنے کی درخواست کی اور پھر المناک واقعہ رونما ہوگیا۔

مزید :

کراچی -