پاکستان ریلویز میں مختلف شعبہ جات کے گریڈ19اور20کے متعددافسران کے تقرروتبادلے

پاکستان ریلویز میں مختلف شعبہ جات کے گریڈ19اور20کے متعددافسران کے تقرروتبادلے
پاکستان ریلویز میں مختلف شعبہ جات کے گریڈ19اور20کے متعددافسران کے تقرروتبادلے

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ریلویز نے مختلف شعبہ جات کے گریڈ19اور20کے متعددافسران کے تقرروتبادلے کردیئے جبکہ وزارتِ ریلوے نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 20کے آفیسرمحمدطاہرجوحال ہی میں نیشنل مینجمنٹ کورس سے واپس آتے ہی بطور جنرل منیجرکیرج فیکٹری اسلام آباد، گریڈ 20کے آفیسراعجاز احمدبریروکوڈیڑنل سپرنٹنڈنٹ کراچی ،کمرشل ٹرانسپورٹیشن کے گریڈ 20کے آفیسرخالدخورشیدکنورکوکورس سے واپسی پرچیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ ریلوے ہیڈکوارٹرز،سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ20کے آفیسرشارخ افشارکوپروجیکٹ ڈائریکٹراپ گریڈیشن/ رینوویشن آف سٹیشنزریلوے ہیڈکوارٹر،کمرشل ٹرانسپورٹیشن گروپ کے گریڈ 19کے آفیسروقاراحمدشاہدکوچیف کمرشل منیجرریلو ے ہیڈکوارٹرزتعینات کر دیا گیا ہے جبکہ وہ اس سے پہلے بطورچیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ کمرشل ٹرانسپورٹیشن کے گریڈ 19کے آفیسرآغا وسیم احمدکوچیف مارکیٹنگ منیجرریلوے ہیڈکوارٹرز، مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 19کے آفیسرعبدالمالک کو ڈیڑنل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی ، مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 19کے آفیسرصاحبزادہ امتیازاحمدکوڈائریکٹرپروکیورمنٹ کیرج فیکٹری اسلام آباد تعینات کئے گئے ہیں جبکہ اس سے پہلے وہ بطورڈیڑنل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔ سٹورپرچیزڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 19کے آفیسرضیاءالدین قریشی کوڈائریکٹرسٹوراینڈ پرچیز،سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 19کے آفیسراخترمحمود خٹک کوپراجیکٹ ڈائریکٹررائٹ بینک آو¿ٹ فال ڈرین کراچی ،سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 19کے آفیسرمختارنبی کو پراجیکٹ ڈائریکٹرڈبلنگ آف ٹریک ریلوے ہیڈکوارٹرزتعینات کر دیا گیا ۔

مزید : لاہور


loading...